Share this link via
Personality Websites!
480030
9546
دیکھ لیں؛ *.دوست آپس میں ملتے ہی گفتگو کا آغاز یہاں سے کرتے ہیں: ہاں! بھئی...!! بتاؤ پِھر فُلاں کا کیا بنا؟ *.ہمارا اَفْسر آج کل کیا کر رہا ہے؟ *.یار فُلاں تنظیم یُوں کر رہی ہے *.جانتے ہو؛ فُلاں نے کیا گُل کھلائے *. بعض لوگ پرائیویٹ رِپورٹر (Private Reporter) ہوتے ہیں، شہر بھر میں آج کیا کیا ہوا ہے، کیا کیا ہونے والا ہے، کون کیا کر رہا ہے،کون کس کیفیت میں چل رہا ہے؟ یہ ساری خبریں اُن کے پاس ہوتی ہیں۔
آپ دیکھیے! یہ اتنی ساری خبریں، اتنی ساری مَعْلُوْمَات ہر وقت ہمارے دِماغ میں ہیں، تَفَنُّن (یعنی خوش طبعی) کے طَور پر عرض کر رہا ہوں کہ ہمارے پاس اتنی مَعْلُوْمَات جمع ہو چکی ہیں کہ دِماغ کی میموری (Memory) گویا بھر چکی ہے۔
آپ جانتے ہیں نا؛ جب میمورِی فُل ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟ مثلاً؛ ہمارے موبائِل کی میموری فُل ہو جائے تو ہمارا موبائِل ہینگ (Hang) ہونے لگتا ہے، اس کی سپیڈ کم ہوجاتی ہے۔ آپ سوچئے! جب ہم نے لاکھوں لاکھ قسم کی مَعْلُوْمَات چھوٹے سے دِماغ میں بَھر دی ہیں، اب ہمارے دِماغ کا کیا حال ہو گا...؟ دِماغ تو ہینگ ہو ہی جائے گا۔ پِھر بَس ہر وقت مایوسی، بےچینی، پریشانی، دِل میں اُلٹے اُلٹےخیالات چلتے رہیں گے۔
یقین مانیے! اگر آپ سکون چاہتے ہیں تو مَعْلُوْمَات کا انتخاب (Selection) شروع کر دیں۔ ہر وہ بات جو میرے کام کی ہے، مجھے دُنیایا آخرت میں فائدہ دے گی، وہ حاصِل کر لیجیے! جو نہ دُنیا میں فائدہ دے نہ آخرت میں، ایسی مَعْلُوْمَات پر مکمل پابندی لگا دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زِندگی پُرسکون ہو جائے گی۔ کبھی ویسے ہی تجربے کے طَور پر اپنا موبائِل بند کر کے پُرانا بٹنوں والا موبائل آتا تھا نا، اس میں سِمْ ڈال لیجیے! دو چار دِن اس کے ساتھ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami