Share this link via
Personality Websites!
480029
9546
تھکا دُوں گا، پِھر آخر ہونا وہی ہے جو میری چاہت ہے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو ! غور کیجیے! اچھی طرح سے غور کیجیے! یہ دُنیا اللہ پاک کی ہے، وہی اس کا مالِک ہے، یہاں جو کچھ بھی ہونا ہے، اُسی کی مرضِی سے ہونا ہے، پِھر ہمیں پریشانی لینے کی کیا حاجت...؟ بَس اللہ پاک کی مرضِی پر راضِی ہو جائیے! اس نیک عمل کی برکت سے ہماری خواہشات، ہماری تمنّاؤں پر بھی نظرِ عنایت ہو جائے گی۔
بےچینیوں کا سبب: مَعْلُوْمَات کی کثرت
پیارے اسلامی بھائیو ! مُعَاشرے میں بڑھتی ہوئی بےچینی کا ایک اور بھی سبب ہے، شاید آپ کو یہ سُن کر حیرانی ہو؛ وہ سبب ہے: مَعْلُومات کی کثرت (A lot of information) ۔ میں عِلْمِ دِین کی کثرت نہیں کہہ رہا۔ مَعْلُوْمَات کی کثرت کہہ رہا ہوں۔ ہمارے ہاں سوشل میڈیا بہت عام ہو چکا ہے، دُنیا کے ایک کونے کی بات ہو، چند منٹ میں دوسرے کونے تک پہنچ جاتی ہے۔ *.ایک رِیْل (Reel) دیکھی، اس میں چند سیکنڈ لگے مگر وہ رِیْل ہمارے دِماغ میں ایک اَثَر چھوڑ گئی *.یونہی ہزار رِیْلز دیکھ لیں تو وہ ہمارے دِماغ میں ہزار اَثَر چھوڑ جائیں گی *.ایک خبر پڑھی کہ دُنیا میں یہ کچھ ہو رہا ہے۔ اب یہ خبر اپنے دوستوں سے شیئر کریں گے، دوست احباب کی محفل میں اس پر تبصرے کریں گے۔ یُوں ہماری پڑھی ہوئی یا سُنی ہوئی ایک ہی خبر کئی مرتبہ ہمارے دِماغ کا چکّر لگاتی ہے *. اسی طرح آج بھی لوگ اَخبار پڑھتے ہیں *.کئی لوگ مسلسل نیوز دیکھتے ہیں، جب تک زمانے بھر کی خبریں سُن یا دیکھ نہ لیں، انہیں سکون آتا ہی نہیں ہے۔پِھر ہماری آپس کی مجالِس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami