Share this link via
Personality Websites!
480026
9546
طرزِ زندگی (Lifestyle) دیکھ دیکھ کر بےچین ہو رہے ہوتے ہیں کہ میرے پاس یہ سب کچھ نہیں ہے *.اپنی زِندگی سے لوگ تنگ آئے ہوتے ہیں *.مہنگائی کو لےکر بےچین ہو رہے ہوتے ہیں *.روزگار کے سبب بےچین ہوتے ہیں*.خوامخواہ مستقبل کا سوچ سوچ کر بےچین ہوتے رہتے ہیں کہ ہائے! میرے مستقبل کا کیا بنے گا؟ میرا بڑھاپا کیسے گزرے گا؟ *.اپنے مطلب کے نتائِج وہ بھی فِی الْفَوْر حاصِل کرنے کی جلدی ہوتی ہے، اِس جلدی کے سبب بےچین ہو رہے ہوتے ہیں۔ غرض؛ جب اللہ پاک کی مرضِی اور بندے کی مرضِی کے درمیان فرق آجاتا ہے نا تَو بندہ بےچین ہو جاتا ہے۔
لہٰذا ہماری زندگیوں میں پھیلی ہوئی بےچینیوں کا آسان تَرِین حَل یہی ہے کہ ہم اللہ پاک کی رِضا میں راضِی ہو جائیں، اُس نے جو دیا ہے، جتنا دیا، جیسے رکھا ہے، جہاں رکھا ہے، اسے دِل سے تسلیم کر لیں، دِل کو سکون آجائے گا۔
میں آپ کو مزے کی بات عرض کروں؛ ہماری تقدیر ہمارا بہترین سہارا ہے۔ ویسے تقدیر خُدائی کام ہے، ہمارا اِس میں نہ کوئی دَخل ہے، نہ ہم اس میں دخل دے سکتے ہیں اور ہمیں اس کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔
مثال عرض کرتا ہوں: آپ نے کبھی کوئی ڈاکٹر اس بات پر پریشان دیکھا کہ مجھے کرسی بنانی نہیں آتی؟ نہیں دیکھا ہو گا *.کوئی بڑھئی (Carpenter) اس بات پر پریشان ہو رہا ہو کہ زندگی گزر گئی، ابھی تک ٹیکہ (Injection) لگانا نہیں آیا ، نہیں دیکھا ہو گا۔ مطلب یہ کہ جس کا کام ہے، وہ اُسی نے کرنا ہوتا ہے، دوسرا اُس میں نہ دخل دے سکتا ہے، نہ وہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami