Share this link via
Personality Websites!
480025
9546
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا کا وَاقِعہ سُنا، آپ کے شہزادے کا آخری وقت تھا، دِل بےچین تھا، پریشانی تھی، آپ نے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں پیغام بھیجا، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے جواب میں کیا فرمایا؟ خُوبصُورت اَلْفاظ ہیں:
اِنَّ لِلهِ مَا اَخَذَ، وَلَهُ مَا اَعْطٰى وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِاَجَلٍ مُّسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ
ترجمہ: بیشک جو اللہ پاک نے لے لیا، وہ بھی اللہ پاک کا ہے اور جو اللہ پاک نے عطا کر دیا، وہ بھی اللہ پاک ہی کا ہے۔اُس کے ہاں ہر ایک کا خاص وقت مُقَرَّر ہے، پس تُو صبر کر! اور ثواب کی اُمِّید رکھ...!! ([1])
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ جو چیز ہے نا؛ یقین مانیے! ہماری بےچینیوں کا بنیادِی تَرِین عِلاج ہے۔
بےچینی (Restlessness) اَصْل میں کیا ہے؟ گہرائی سے دیکھیں تو تقدیر اور بندے کی خواہش کے درمیان فرق آجانے کا نتیجہ بےچینی ہوتا ہے۔
*.بندہ چاہ رہا ہے: میں امیر ہو جاؤں۔ تقدیر میں غُربت لکھی ہے، اب یہ بےچین ہو گا *.بندہ چاہ رہا ہے: مجھے کامیابی ملے، تقدیر میں اِس کی ناکامی لکھی ہے، اب یہ بےچین ہو گا *.بندہ چاہ رہا ہے: مجھے اَوْلاد ملے، تقدیر میں بےاَوْلادی لکھی ہے *.دُوسروں کے
[1]... بخاری، کتاب الجنائز، باب قول النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یعذب...الخ ، صفحہ:364، حدیث:1284۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami