Share this link via
Personality Websites!
479905
9538
صلہ کیا ملا؟ سنیئے!
امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ایک کتاب ہے: جَمْعُ الْجَوامِعْ۔ اس کتاب میں امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحَادِیث جمع فرمائی ہیں۔ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مجھے خواب میں پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی تو میں نے اپنی کتاب جَمْعُ الْجَوامِعْ کا ذِکْر کیا اور عرض کیا:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! کیا میں اس کتاب میں سے کچھ پڑھ کر سُناؤں؟ پیارے آقا، سردارِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: سُناؤ! اے شَیْخُ الْحَدِیث...!
امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: پیارے آقا، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مجھے شَیْخُ الْحَدَیث فرمانا ، یہ ایسی بشارت ہے ، جو میرے نزدیک دُنیا اور جو کچھ دُنیا میں ہے، اس سب سے بڑھ کرہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی...!!اللہ پاک ہمیں بھی حدیثیں پڑھنے، لکھنے،سمجھنے اور یاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حدیث پاک کیا ہے؟*ہمارے پیارے آقا، مَحْبُوبِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زبان مُبارَک سے نکلے ہوئے پیارے پیارے بابرکت الفاظ *اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے افعال کو حدیث کہتے ہیں *یونہی وہ کام جو آپ کی موجودگی میں ہوا مگر آپ نے اس سے منع نہ فرمایا اسے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami