Share this link via
Personality Websites!
479904
9538
کرنے، انہیں یاد رکھنے، ان کی سیرت اور اَوْصاف پڑھنے اور انہیں خُوب خُوب اِیْصالِ ثواب کرتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
امام سُیُوطِی اور شوقِ عِلْمِ حدیث
پیارے اسلامی بھائیو! امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطِی شافعی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ وہ بلند رُتبہ شخصیت ہیں،جنہیں خواب میں نہیں بلکہ جاگتے ہوئے 77 مرتبہ پیارے آقا، رسولِ خُدا،احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دیدار نصیب ہوا۔([1])
آپ کے پاکیزہ اَوْصاف میں سے ایک اَہَم وَصْف یہ بھی ہے کہ آپ کو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی حدیثیں پڑھنے کا بہت ہی شوق تھا۔ آپ نے حدیثِ پاک کی بہت ساری کتابیں بھی لکھی ہیں اور حدیثیں زبانی یاد بھی کیا کرتے تھے۔ فرماتے ہیں: مجھے رُوئے زمین پر 2 لاکھ حدیثیں مُیَسَّر آئیں،میں نے وہ ساری کی ساری یاد کر لیں، اگر مزید ملتیں تو وہ بھی یاد کر لیتا۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو!اندازہ لگائیے!یہ کتنی محنت کا کام ہے،حدیثیں، ان کے رَاوِیوں کے نام، پِھر ہر ہر راوی سے متعلق معلومات حاصِل کرنا، کون سا راوِی ضعیف ہے،کون سا صحیح ہے وغیرہ کی جانچ پڑتال کرنا، امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو ان ساری تفصیلات کے ساتھ 2 لاکھ حدیثیں زبانی یاد تھیں اور شوق دیکھئے!فرماتے ہیں:اگر مزید حدیثیں مل جاتیں تو میں وہ بھی یاد کر لیتا۔امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو اس شوق اور محنت کا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami