Share this link via
Personality Websites!
479902
9538
مفتی، بہت بڑے عاشِق رسول، وَلِیِّ کامِل امام عَبْدُ الرَّحْمٰن جَلَال ُالدِّیْن سَیُوطِی شَافِعی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا عرسِ پاک ہوتا ہے۔
ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ان بزرگوں کو یاد بھی رکھیں، ان کے اَیَّام آئیں تو خصوصیت کے ساتھ ان کا ذِکْرِ خیر بھی کریں اور ان کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام بھی کِیا کریں۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اگر ہم اپنے بزرگوں کو خُوشحالی میں یاد رکھیں گے، اگر خدانخواستہ زندگی میں کوئی بُرا وقت آ گیا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مشکل گھڑی میں ان بزرگوں کا روحانی فیضان نصیب ہو گا۔ ([1])
قرآنِ کریم میں نیک لوگوں کے اَوْصاف میں ایک وَصْف یہ بھی بیان ہوا ہے کہ جو نیک لوگ ہوتے ہیں، وہ اپنے سے پہلے گزرے ہوئے بزرگوں، نیک لوگوں اور اَہْلِ ایمان کو یاد بھی رکھتے ہیں اور ان کے لئے دُعائیں بھی کرتے ہیں۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
وَ الَّذِیْنَ جَآءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ
(پارہ:28، سورۂ حشر:10)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ان کے بعد آنے والے عرض کرتے ہیں : اے ہمارے ربّ! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کوبخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے
سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ صحابۂ کرام،اَہْلِ بیتِ اطہار رَضِیَ اللہ عنہم اور اپنے سے پہلے گزرے ہوئے اَہْلِ ایمان کے حق میں دُعا کرنا، ان کے لئے ختمِ پاک اور فاتحہ وغیرہ کا اِہتمام کرنا جائِز اوراچھا عَمَل ہےکہ اس میں ان بزرگوں کے لئے دُعا ہوتی ہے۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami