Share this link via
Personality Websites!
479922
9538
کلام اللہ (قرآن)کے بعد کلامِ رسول (حدیث)کا درجہ ہے۔(مرآۃ المناجیح، ۱/۲) * ہر انسان پرحضور عَلَیْہِ السَّلَام کی اطاعت فرض ہے اوریہ اطاعت بغیرحدیث و سنت جانے ناممکن ہے۔(مرآۃ المناجیح ،۱/۹)*احادیث سے انکار کے بعد قرآن پر ایمان کا دعوی باطل محض ہے۔(نزہۃ القاری ،۱/۶ ۳)*جب تک یہ معلوم نہ ہوجائے کہ یہ واقعی حدیث مبارکہ ہے،اُس وقت تک بیان نہ کریں۔(فیضان فاروق اعظم ، ۲/۴۵۱)*اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے:جب تک تمہیں یقینی علم نہ ہو میری طرف سے حدیث بیان کرنے سے بچو، جس نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ منسوب کیا اسے چاہئے کہ وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔(ترمذی، کتاب تفسیر القراٰن عن رسول اللہ ، باب ماجاء فی الذی یفسر القراٰن برایہ ، ۴/۴۳۹، حدیث:۲۹۶۰) *ایس ایم ایس SMSکے ذریعے بغیر حوالے کے کوئی بھی حدیث آگے نہ بھیجیں جب تک کسی سنی صحیح العقیدہ مفتی صاحب یا کسی عالم دین سے تصدیق نہ کروالیں۔(فیضان فاروق اعظم،۲/۴۴۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” علم میں اضافے کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:
رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا(۱۱۴) (پ16،طہ:114)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔(مدنی پنج سورہ، ص208)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami