Share this link via
Personality Websites!
479918
9538
حدیث کو سنے ، یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔ ( تِرمِذی، ۴/۲۹۸، حدیث: ۲۶۶۵) * حدیث حُضورِ اقدسصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے قول،فِعل، حال اور تقریر کو کہتے ہیں۔ ( نزہۃ القاری، ۱/۸۷) *اس علم کو حاصل کرنا فرض کفایہ ہے اگر ساری امت میں اس کا عالم نہ پایاجائے توساری امت گنہگار ہوگی۔(نصاب اصول حدیث مع افادۃ رضویہ،۲۸)*قرآن مجید کی طرح حدیث رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی احکام شریعت کا بنیادی ماخذ ہے۔(منتخب حدیثیں، ص٧) * حدیث کی رہنمائی کے بغیر احکام الٰہی کی تفصیلات جاننا اور آیات قرآنی کا منشاومراد سمجھنا ممکن نہیں۔( منتخب حدیثیں، ص٧)*بہت سے قرآنی احکام ایسے ہیں کہ ان کے اجمال کی تفسیر حدیث سے ہوتی ہے۔( منتخب حدیثیں، ص٧)*قرآن مجید کے بعد احکامِ شریعت کی دلیل بننے میں حدیث ہی کادرجہ ہے۔( منتخب حدیثیں، ص۲۶)*قرآن مجید و حدیث دونوں ہی دین اسلام کی مرکزی بنیاد اور احکامِ شرع کی مضبوط دلیلیں ہیں۔( منتخب حدیثیں،ص۲۶)
حدیث پاک سے متعلق بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami