Share this link via
Personality Websites!
479912
9538
یاد رکھیے: دُعائے مصطفےٰ ہمیشہ قبول ہی قبول ہے اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُعا دے رہے رہیں کہ جو بندہ میری حدیث سُنے، یاد کرے اور اسے آگے پہنچا دے، اے اللہ پاک! اسے ہمیشہ تروتازہ رکھنا۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاضِرَةٌۙ(۲۲) اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ(۲۳) (پارہ:29، سورۂ قیامۃ:22-23)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کچھ چہرے اس دن تر و تازہ ہوں گے۔اپنے رب کو دیکھنے والے ہوں گے
یعنی *وہ قیامت کا 50 ہزار سال کا دِن...!! *وہ سخت گرمی*سخت شدّت اور پیاس کا دِن*انتہائی مشکلات کا دِن*جب نفسی نفسی کا عالَم ہو گا*لوگ اپنے پسینےمیں ڈبکیاں لے رہے ہوں گے*اس دِن ایسی شان والےلوگ بھی ہوں گے، جن کے چہرے تروتازہ ہوں گے اور وہ اپنے رَبِّ کریم کا دِیدار کر رہے ہوں گے۔
مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مَحْبُوبِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُعا کا مطلب یہ ہے کہ اے اللہ پاک! جو میری حدیث سُنے، اسے یاد کرے اور ہُو بہو آگے پہنچائے، اسے دُنیا میں پھلتا پُھولتا رکھ اور قیامت والے دِن ان تروتازہ چہرے والوں میں شامِل فرما جنہیں میدانِ محشر میں تیرا دِیدار نصیب ہو گا۔ ([1])
ایک بڑے مُحَدِّثِ ہوئے ہیں: حضرت یعقوب بن سفیان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ۔ آپ فرماتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami