Share this link via
Personality Websites!
479911
9538
تاکہ ان سے خود فائدہ اُٹھائے یا دوسروں کو سکھائے تاکہ آگے سیکھنے والا اُن سے فائدہ اُٹھائے، اس کا یہ عمل 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے([1])
احادیث سیکھنے کی برکت سے بخشش ہو گئی
ایک بزرگ تھے: حضرت ابوہمام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ۔ آپ کے وِصَال کے بعد کسی نے آپ کو خواب میں دیکھا، آپ کے سر پر بہت سارے فانوس لٹک رہے تھے۔ پوچھا: اے ابوہمام! یہ فانوس کیسے ہیں؟ آپ نے ایک ایک فانوس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ فانوس حدیثِ شفاعت کی برکت سے ملا ہے*یہ فانوس حوضِ کوثر والی حدیث کی برکت سے ملا ہے *یہ فانوس فُلاں حدیث کی برکت سے عطا کیا گیا ہے۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ صِرْف ایک حدیثِ پاک سیکھ لینا بھی بڑی سعادت کی بات ہے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! روزِ قیامت ایک ایک حدیث کا الگ الگ اجر عطا کیا جائے گا۔
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اللہ پاک اُس شخص کو تر وتازہ رکھے، جو ہم سے کوئی حدیث سُنے، اسے یاد کرے اور دوسروں تک پہنچائے۔([3])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ دُعائے مصطفےٰ ہے، کس کے لئے؟ ہر اس شخص کے لئے جو احادیثِ کریمہ سُنے، یاد کرے اور آگے پہنچائے۔ کیا آپ جانتے ہیں دُعائے مصطفےٰ کی کیا شان ہے؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami