Share this link via
Personality Websites!
479707
9529
چہروں کی چمک یا سیاہی کے اسباب
کون سے اَعمال ہیں، جن کے صدقے روزِ قیامت چہرے چمکیں گے، اور کن کاموں کے سبب چہرے سیاہ پڑ جائیں گے۔ آئیے! سنتے ہیں:
اللہ پاک نے فرمایا:
یَّوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْهٌ وَّ تَسْوَدُّ وُجُوْهٌۚ- (پارہ:4، سورۂ آلِ عِمْرَان:106)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:جس دن کئی چہرے روشن ہوں گے اور کئی چہرے سیاہ ہوں گے
امام اِبْنِ اَبِی حاتِم، علّامہ خطیب بغدادی، علّامہ دَیلمی اور علّامہ ابونصر سِجْزِی رحمۃُ اللہ علیہم نے اپنی اپنی کتابوں میں 3 صحابۂ کرام (1):حضرت عبد اللہ بن عبّاس (1):حضرت عبد اللہ بن عمر اور (3):حضرت ابوسعید خُدْری رَضِیَ اللہ عنہم سے روایات ذِکْر کیں، ان سب روایت میں یہ بیان ہے کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اس آیتِ کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا:
تَبْيَضُّ وُجُوهُ اَهْلِ السُّنَّةِ، وَتَسْوَدُّ وُجُوهُ اَهْلِ الْبِدَعِ
ترجمہ: یعنی قیامت کے دِن اَہْلِ سُنّت کے چہرے چمک رہے ہوں گے جبکہ بدعتیوں کے چہرے سیاہ پڑ جائیں گے۔([1])
پتا چلا؛ *روزِ قیامت سُنیوں کے یعنی *.عاشقانِ رسول کے *.عاشقانِ صحابہ کے *.عاشقانِ اَہْلِ بیت کے *.عاشقانِ اَوْلیائے کرام کے چہرے چمک دَمک رہے ہوں گے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami