Share this link via
Personality Websites!
479705
9529
یہ قیامت کے میدان کا ایک مَنْظَر ہے، اب دوسری طرف رُخ کیجیے! تصوُّر کی آنکھ سے دوسرا مَنْظَر دیکھیے! فرمایا:
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ(۴۰) تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ(۴۱) (پارہ:30، سورۂ عَبَس:40 و41)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور بہت سے چہروں پر اس دن گرد پڑی ہوگی۔ ان پر سیاہی چڑھ رہی ہوگی۔
آہ...! بدنصیبی...!! کس ذِلّت کا سامنا ہو گا *.بھائی موجود *.بہنیں موجود *.ماں باپ موجود *.دوست اَحباب موجود *.حاجی صاحِب کہہ کر ہاتھ چومنے والے موجود *.دُور سے دیکھ کر اَدَب سے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو جانے والے موجُود *.دُعاؤں کی فرمائشیں کرنے والے موجود *.سب اگلے پچھلے موجود ہوں گے *.اور تَو اور آج جن کی غُلامی کا ہم دَم بھرتے ہیں، جن آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے لیے جان تک قربان کر دینے کے نعرے لگاتے ہیں وہ مَحْبُوب آقا، وہ شفاعت فرمانے والے آقا، وہ جان سے پیارے آقا، ہم گنہگاروں کا غم کھانے والے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم بھی وہیں موجود ہوں گے۔ اس وقت جب گناہ گاروں کے چہرے پر پھٹکار پڑ رہی ہوگی ، ذِلّت برس رہی ہوگی، سیاہی چھا رہی ہوگی تو سوچئے! یہ کس قدر رُسْوائی کا معاملہ ہو گا...؟ جنّت ملے گی یا خُدانخواستہ جہنّم، یہ تَو مُعَاملہ ہی بعد کا ہے۔ یہ ذِلّت و رُسْوائی کیسے برداشت ہو سکے گی؟ پہلے تو اس پر غور کرنا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! میدانِ قیامت کے یہ 2 مَنْظَر نامے ہیں، جو میں نے قرآنی آیات کی روشنی میں آپ کے سامنے رکھ دئیے۔ اب غور ہم نے کرنا ہے کہ ہم روزِ قیامت کس گروہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami