Share this link via
Personality Websites!
479704
9529
اب اس حالت میں لوگوں کے انداز کیا ہوں گے؟ اللہ پاک نے فرمایا:
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ مُّسْفِرَةٌۙ(۳۸) ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ(۳۹) (پارہ:30، سورۂ عَبَس :38 و39)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بہت سے چہرے اس دن روشن ہوں گے۔ ہنستے ہوئے خوشیاں مناتے ہوں گے۔
سُبْحٰنَ اللہ! کیسے یہ خوش نصیب ہوں گے...!! پُورا مَنْظَر ذرا تصوُّر میں لائیے! *.50ہزار سال جتنا ایک دِن *.تانبے کی دہکتی ہوئی زمین *.آگ برساتا سُورج *.قہر کا سامنا *.ایک طرف جنّت *.ایک طرف دوزخ *.پُل صراط رکھا جا چکا *.مِیْزان (یعنی اعمال تولنے کا ترازُو) قائِم ہو چکا *.اگلے پچھلے سب جمع ہیں *.لوگ گھبرا رہے ہیں *.ڈر رہے ہیں *.پسینے میں ڈُوب رہے ہیں *.ماں اِکْلوتے کو چھوڑ رہی ہے *.باپ بیٹے سے دامن چُھڑا رہا ہے *.بھائی بھائی سے جان چُھڑاتا دِکھائی دے رہا ہے، اس حالت میں یہ کیسے خوش نصیب لوگ ہوں گے *.جو اِس گھبراہٹ کے عالَم میں بھی ہنستے ہوں گے *.مسکراتے ہوں گے *.ان کے چہرے جگمگا رہے ہوں گے *.گویا انہیں نہ کوئی غم ہو گا *.نہ پریشانی ہو گی *.بالکل مُطْمئِن ہوں گے *.بلکہ اِن پر اِنْعامات کی بارش ایسی ہو رہی ہو گی کہ ایک مقام پر فرمایا:
وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاضِرَةٌۙ(۲۲) اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ(۲۳) (پارہ:29، سورۂ قِیامَۃ:22 و23)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:کچھ چہرے اس دن تر و تازہ ہوں گے۔ اپنے ربّ کو دیکھنے والے ہوں گے۔
اللہ! اللہ...!! کیسی خوش بختی ہے، ساری خَلْقَتْ غم و پریشانی میں مُبْتَلا ہے، جبکہ یہ خوش نصیب اُس وقت بھی اپنے رَبِّ کریم کے دِیدار کے مزے لُوٹ رہے ہوں گے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami