Share this link via
Personality Websites!
479703
9529
اِرْشاد ہوتا ہے:
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ(۳۷) (پارہ:30، سورۂ عَبَس:37)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:ان میں سے ہر شخص کو اس دن ایک ایسی فکر ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بے پروا کردے گی۔
یعنی قیامت کے دِن ہر ایک کو اپنی ہی پڑی ہو گی۔ مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک دِن رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُرَاةً حُفَاةً
ترجمہ: قیامت کے دِن لوگ ننگے پاؤں اور ننگے بدن اُٹھائے جائیں گے۔
حضرت اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہ عنہا کو یہ سُن کر بڑی حیرانی بھی ہوئی اور شَرْم بھی محسوس ہوئی، عرض کیا:
وَاسَوْاَ تَاهٗ، يَنْظُرُ بَعْضُنَااِِلٰی بَعْضٍ
ترجمہ: آہ...!! شرم...!! لوگ بالکل ننگے بدن ہوں گے تَو ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟
مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
شُغِلَ النَّاسُ
یعنی کوئی کسی کو نہیں دیکھے گا، سب کو اپنی اپنی ہی پڑی ہو گی، قیامت کی گھبراہٹ اور دہشت ہی ایسی ہو گی کہ کوئی کسی جانِب تَوَجُّہ ہی نہیں کر پائے گا۔ ([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami