Share this link via
Personality Websites!
479702
9529
معیار نہیں ہے، کوئی گورا، کسی کالے پر، کوئی کالا، کسی گورے پر کوئی فضیلت نہیں رکھتا، اَصْل چیز کِرْدار ہے مگر پِھر بھی لوگ رنگت کو لے کر حُسّاس ہوتے ہیں، احساسِ کمتری کا شکار ہو رہے ہوتے ہیں۔
آپ اندازہ لگائیے! قیامت والے دِن جن کے چہرے کالے سیاہ ہوں گے، وہ کتنی ذِلّت کا سامنا کر رہے ہوں گے، تب اُن پر کیا گزرے گی...؟
مزید عرض کروں؛ صِرْف رنگت کالی ہو، اتنا تَو پِھر بھی کسی حَدْ تک قابِلِ برداشت ہو سکتا ہے، روزِ قیامت صِرْف رنگ ہی کالا نہیں ہو گا بلکہ اللہ پاک نے فرمایا:
وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ- (پارہ:11، سورۂ یُونُس:27)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ان پر ذلّت چھائی ہوگی۔
یعنی اِن سیاہ چہروں کے اُوپَر ذِلّت بھی چڑھی ہو گی، چہروں پر پھٹکار پڑی ہے، یہ صاف نظر آ رہا ہو گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ قیامت کے دِن کی تقسیم ہے:
یَّوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْهٌ وَّ تَسْوَدُّ وُجُوْهٌۚ- (پارہ:4، سورۂ آلِ عِمْرَان:106)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:جس دن کئی چہرے روشن ہوں گے اور کئی چہرے سیاہ ہوں گے۔
یعنی لوگ 2قسم کے ہو جائیں گے: (1):کچھ کے چہرے چمکدار، روشن روشن ہوں گے (2):کچھ چہروں پر پھٹکار پڑی ہو گی۔([1])
قیامت والے دِن کی اسی تقسیم کو پارہ:30، سورۂ عَبَس میں مزید کھول کر بیان کیا گیا،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami