Share this link via
Personality Websites!
479701
9529
یعنی قیامت آ چکی۔ ایک مقام پر فرمایا:
وَّ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ (پارہ:16، سورۂ کَہْف:99)
تَرْجمہ:اور صُور میں پھونک ماری جائے ۔
یعنی صُور پھونکا جا چکا۔
مطلب یہ ہے کہ قیامت اتنی واضِح تَرِین حقیقت ہے، اُس کا قائِم ہونا اتنا لازِم ہے، گویا گزرے ہوئے ماضِی کی بات ہو، جیسے گزرے ہوئے ماضِی میں کسی قسم کا، کوئی شک باقی نہیں رہتا، یُونہی قیامت کے آنے میں بھی ذرّہ برابر شک کی گنجائش نہیں ہے تَو قیامت آنی ہے اور آ کر ہی رہنی ہے۔
روزِ قیامت کیا ہو گا...؟ میں ، آپ، ہم سب، ہم سے اگلے، ہم سے پچھلے، سب لوگ کس حال میں ہوں گے، قرآنِ کریم میں اِس کو بھی بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اِس مقام پر قیامت کے اَحْوال کا ذِکْر کرتے ہوئے فرمایا:
یَّوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْهٌ وَّ تَسْوَدُّ وُجُوْهٌۚ- (پارہ:4، سورۂ آلِ عِمْرَان:106)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:جس دن کئی چہرے روشن ہوں گے اور کئی چہرے سیاہ ہوں گے۔
اللہ اکبر...!! آج ایک دُنیا میں لوگ *.گورے کالے کا فرق کرتے ہیں *.اپنا چہرہ چمکانے کے لیے *.خوبصُورت نظر آنے کے لیے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں *.ہزاروں روپے کی کریمیں(Creams) خریدی جاتی ہیں *.میک اَپ(Make-up) کروائے جاتے ہیں *.جن کا رنگ قدرتی طَور پر گورا نہ ہو، وہ بعض دفعہ اِحْساسِ کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں، حالانکہ اِس پر احساسِ کمتری ہونا نہیں چاہیے، اس دُنیا میں رنگت کوئی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami