Share this link via
Personality Websites!
479720
9529
روایات میں آیا ہے: جو لوگ سجدہ کرتے ہیں، اُن کی پیشانیاں روزِ قیامت چمک رہی ہوں گی۔([1])
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
اِنَّ اُمَّتِي يُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غُرًّا مُحَجَّلِيْنَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ اَنْ يُطِيْلَ غُرَّتَهٗ فَلْيَفْعَلْ
مفہومی ترجمہ: یعنی روزِ قیامت میری اُمّت یُوں بُلائی جائے گی کہ ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں آثارِ وُضُو سے چمکتے ہوں گے۔ پس جو اپنی چمک زیادہ کر سکے تو وہ ایسا ضرور کرے۔ ([2])
یعنی وُضُو میں اعضا کو جتنا دھونا فرض ہے، اس سے کچھ زیادہ دھو لَو ([3]) مثلاً؛ ہاتھ کہنیوں تک دھونا ضروری ہے، اسے اُوپَر تک دھو لو، پاؤں ٹخنوں تک دھونا ضروری ہے، آدھی پنڈلی تک دھو لو کہ جہاں جہاں تک وُضُو کا پانی لگے گا، اتنا حصَّہ روزِ قیامت چمک رہا ہو گا۔
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ تینوں کام اپنی زِندگی میں کثرت سے شامِل کر لینے چاہئیں (1):کثرت سے نیکیاں کیجیے! جو نیکی کرنے کا موقع مِل جائے، بَس ہاتھ سے جانے نہ دیجیے! (2):سجدوں کی کثرت کیجیے! کہ پیشانی روشن ہو گی (3):باوُضُو رہنے کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں بھی چمکیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami