Share this link via
Personality Websites!
479719
9529
دیکھ لوگ مسئلہ پوچھ لیتے ہیں، حالانکہ ہر داڑھی والا عالِم ہو، یہ ضروری نہیں۔ ایسے موقع پر اس داڑھی والے کی ذِمَّہ داری ہے کہ اگر تَو کوئی بات واقعی 100٪ یقین کے ساتھ درست ہی معلوم ہو تو بتائے، ورنہ کسی عاشقِ رسول مفتی صاحِب کی طرف رجوع کرنے کا مشورہ دے دے۔ داڑھی والے ہی خاص نہیں ہیں، سب کو یہی انداز اپنانا چاہیے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! آخر میں چند ایسے اعمال کے مُتَعَلِّق بھی سُن لیجیے! جن کی برکت سے روزِ قیامت چہرے چمکتے ہوں گے۔
اللہ پاک نے نیکیاں کرنے والوں کے مُتَعَلِّق فرمایا:
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ(۲۴) (پارہ:30، سورۂ مُطَفِّفِیْن:24)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تم ان کے چہروں میں نعمتوں کی تروتازگی پہچان لو گے ۔
پتا چلا؛ نیکی کوئی بھی ہو، روزِ قیامت چہرہ چمکنے کا ذریعہ بنے گی۔
اسی طرح صحابۂ کرام علیہم الرّضوان کی شان میں اِرْشاد ہوا: ([1])
سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ- (پارہ:26، سورۂ فَتْح:29)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:ان کی علامت ان کے چہروں میں سجدوں کے نشان سے ہے ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami