Share this link via
Personality Websites!
479716
9529
جھوٹ باندھنے والا سب سے بڑا ظالِم ہے۔ اللہ پاک کی پناہ! اللہ پاک ہمیں مَحْفُوظ فرمائے۔
حضرت اَبُو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی اِقْتدا میں نمازِ عشا پڑھ کر واپس جا رہا تھا، میں نے دیکھا کہ ایک عورت اپنے آپ کو پُوری طرح ڈھانپے ہوئے راستے کے کنارے کھڑی ہے، اُس نے مجھے پُکار کر کہا:اے ابوہریرہ! مجھ سے بہت بڑا گُنَاہ ہو گیا ہے، کیا میرے لیے تَوْبَہ ہے؟ میں نے اُس سے گُنَاہ کی تفصیل پوچھی، اُس نے بتائی تو میں نے کہا: تُو ہلاک ہوئی اور دوسروں کو بھی ہلاکت میں ڈالا (اتنا بڑا گُنَاہ کرنے کے بعد بھی توبہ کی اُمِّید رکھتی ہے)،اللہ پاک کی قسم! تیرے لیے کوئی تَوْبَہ نہیں۔
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اِس خاتون نے جیسے ہی میری بات سُنی تو اس پر ندامت و شرمندگی کا غلبہ ہوا، وہ بہت زیادہ کانپنے لگی اور کانپتے کانپتے ہی بےہوش ہو کر گر گئی۔ میں اپنے راستے چلا گیا۔
پھر مجھے خیال آیا کہ اللہ پاک کے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہمارے درمیان موجود ہیں،میں نے آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے پُوچھے بغیر ہی حکم سُنا دیا،چنانچہ صبح ہوئی تو میں بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں سارا ماجرا عرض کیا،نبئ رحمت، شفیعِ اُمّت صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے میری بات سُنی تو فرمایا:اِنَّا للہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن، اے اَبُوہُریرہ! تُو خُود بھی ہلاک ہوا اور اس عورت کو بھی ہلاکت میں ڈالا،کیا تمہیں اللہ پاک کا یہ فرمان یاد نہیں:
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: مگر جو توبہ کرے اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami