Share this link via
Personality Websites!
479715
9529
صاف جھوٹ باندھ رہا ہےاس لیے کہ دنیا میں جاگتی آنکھوں سے اللہ پاک کا دیدار صرف مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے لیے خاص ہے۔ *.کوئی کہے: اللہ پاک نے مجھے نمازیں معاف فرما دی ہیں، میں تَو پہنچا ہوا ہو گیا ہوں، اب مجھے نمازوں کی ضرورت نہیں رہی ہے۔ اللہ پاک پر جھوٹ باندھ رہا ہے۔
یُونہی عوامی سطح پر آجائیے! *.ہمارے ہاں لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں: اللہ پاک نے قرآن میں یہ فرمایا ہے۔ حالانکہ اَلْحَمْد سے لے کر وَالنَّاس تک پُورے قرآنِ کریم میں اِس کا نشان تک موجود نہیں ہوتا *.پوسٹیں چلتی ہیں، سٹیٹس لگتے ہیں، اپنی طرف سے کچھ لکھا ہوتا ہے، آگے بریکٹ میں لکھ دیتے ہیں: القرآن۔ یعنی یہ جو لکھا ہے، یہ قرآنِ کریم میں ہے۔ حالانکہ قرآنِ کریم میں اِس بات کا نشان تک نہیں ہوتا۔ یہ اللہ پاک پر جُھوٹ باندھنے والی بات ہے *.یونہی لوگ اپنی طرف سے شرعی مسئلے بیان کر رہے ہوتے ہیں، جھوٹے مسئلے بیان کیے جا رہے ہوتے ہیں۔ شریعت کیا ہے؟ اللہ پاک کے اَحْکام کا نام ہے۔ اب اللہ پاک نے کسی بات کا حکم دیا ہی نہیں ہے، یہ صاحِب کہہ رہے ہیں: یہ اللہ پاک کا حکم ہے۔ یہ اللہ پاک پر جُھوٹ ہی تو باندھ رہے ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا (پارہ:7 ،سورۂ اَنْعَام:21)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اس سے بڑھ کر ظالم کون؟ جو اللہ پر جھوٹ باندھے۔
مَعْلُوْم ہوا؛ اللہ پاک پر جُھوٹ باندھنے والا سب سے بڑا ظالِم ہے، جب ہم کسی کو دِینی مسئلہ بتائیں تو اِس کا مطلب یہی تو ہے کہ اللہ و رسول (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم)اس بارے میں یہ فرماتے ہیں، اگر وہ مسئلہ غلط ہے تو یہ اللہ پاک پر جُھوٹ ہو جائے گا اور اللہ پاک پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami