Share this link via
Personality Websites!
479714
9529
html
کو آخری نبی بنا کر بھیج دیا اور واضِح کر دیا کہ اب قیامت تک کسی پر نئی وَحی نازِل نہیں ہو گی، اب کوئی بدنصیب کہے: مجھ پر وَحی آتی ہے، میں نبی ہوں۔ یہ بدانجام جُھوٹا ہے، اللہ پاک پر جُھوٹ باندھ رہا ہے ۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِیَ اِلَیَّ وَ لَمْ یُوْحَ اِلَیْهِ شَیْءٌ (پارہ:7، سورۂ اَنْعَام:93)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اس سے بڑھ کر ظالم کون؟ جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا کہے: میری طرف وحی کی گئی حالانکہ اس کی طرف کسی شے کی وحی نہیں بھیجی گئی۔
یعنی انتہائی ظالِم تَرِین شخص وہ ہے جو کہے: اللہ پاک نے مجھ پر وَحی بھیجی ہے حالانکہ اللہ پاک نے اُس کی طرف وحی نہیں بھیجی۔
اللہ پاک فرماتا ہے: یہ نبوت کے جُھوٹے دعویدار...!! اِن بدنصیبوں کا جب آخری وقت آتا ہے، رُوح نکلنے لگتی ہے، تب فرشتے اِن کو ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں:
اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ (پارہ:7، سورۂ اَنْعَام:93)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا اس کے بدلے میں جو تم اللہ پر ناحق باتیں کہتے تھے۔
*.اسی طرح؛ اِمام مہدی رحمۃُ اللہ علیہ آخری زمانے میں، قیامت کے قریب تشریف لائیں گے، کوئی بدبخت کہتا ہے: میں اِمام مَہدی ہوں، مجھے اللہ پاک نے مہدی بنا کر بھیجا ہے حالانکہ یہ مہدی نہیں ہے۔یہ بھی اللہ پاک پر جُھوٹ باندھ رہا ہے *.اللہ پاک نے صاف فرما دیا:
لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ٘- (پارہ:7، سورۂ اَنْعَام:103)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:آنکھیں اس کا احاطہ نہیں کرسکتیں۔
کوئی کہے: مجھے اللہ پاک نے اس دُنیا میں جاگتی آنکھوں سے اپنا دِیدار کروایا ہے،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami