Share this link via
Personality Websites!
479713
9529
رسول کے رستے سے ہٹ کر نئے نئے رستے اپناتا ہے *.یہ گمراہ ہے *.دِین سے نکلا ہوا ہے *.یہ بدنصیب شفاعت سے محروم رہے گا *.تَوْبَہ کی توفیق سے محروم رہے گا اور انتہائی محرومی کی بات یہ کہ جب روزِ قیامت اُٹھے گا، اُس کا چہرہ سیاہ ہو گا، اُس پر پھٹکار پڑ رہی ہو گی۔
اہم وضاحت:یہاں ایک بات عرض کر دوں؛ عقیدے کے معاملے میں تو کسی بھی قسم کی بدعت کی گنجائش نہیں، ہاں !عمل کے معاملے میں کچھ اچھی بدعتیں ہوتی ہیں۔ رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے اس کی اجازت عطا فرمائی ہے:
مَنْ سَنَّ فِي الْاِسْلَامِ سُنَّةً حَسَنَةً، فَلَهٗ اَجْرُهَا، وَاَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا بَعْدَهٗ مِنْ غَيْرِ اَنْ يَنْقُصَ مِنْ اُجُورِهِمْ شَيْءٌ۔
ترجمہ: جس شخص نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ جاری کیا، تو اسے اس کا اجر ملے گا اور اُن لوگوں کے اجر کے برابر بھی اجر ملے گا جو اُس کے بعد اس طریقے پر عمل کریں گے، اور اُن کے اجر میں سے بھی کچھ کمی نہیں کی جائے گی۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! مزید کِنْ کِنْ کے چہرے روزے قیامت سیاہ ہوں گے، سنیے! اللہ پاک نے فرمایا:
وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ وُجُوْهُهُمْ مُّسْوَدَّةٌؕ- (پارہ:24، سورۂ زُمَر:60)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور قیامت کے دن تم اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں کو دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے۔
پتا چلا؛ جو اللہ پاک پر جُھوٹ باندھتے ہیں، اُن کے چہرے روزِ قیامت سیاہ ہوں گے۔
اللہ پاک پر جھوٹ باندھنے کی مثالیں
مثال کے طَور پر *.اللہ پاک نے رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami