Share this link via
Personality Websites!
479712
9529
سکتا، یہ ماننا عقیدے کی سُنّت ہے، اِس کا اُلْٹ ماننا عقیدے کی بدعت بلکہ کفر ہے *.انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کو شفاعت کا مَنْصَبْ عطا کیا جائے گا، ہمارے مَحْبُوب آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم شفاعتِ کبریٰ کے مَنْصَبْ پر فائِز ہوں گے، یہ ماننا عقیدے کی سُنّت ہے، اِس کا اُلٹ ماننا، مَعَاذَ اللہ! انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کو مَجْبُور محض ماننا عقیدے کی بدعت ہے *.انبیائے کرام علیہمُ السَّلام، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم اور اولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کا وسیلہ لینا، اِن کو پُکارنا، اِن سے اِسْتمداد کرنا (یعنی مدد کے لیے پُکارنا) جائِز ہے، یہ ماننا عقیدے کی سُنّت اور اِس کا اُلْٹ مثلاً؛ *.یارسولَ اللہ! *.یا علی! *.یا غوث وغیرہ پُکارنے کو شِرک کہنا عقیدے کی بدعت ہے *.مسلمانوں کے پہلے اور دوسرے خلیفہ حضرت اَبُوبکر صدّیق اور حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہم کو تمام صحابۂ کرام علیہم الرّضوان سے افضل ماننا عقیدے کی سُنّت اور کسی صحابی کو اِن سے زیادہ رُتبے والا ماننا عقیدے کی بدعت ہے۔
غرض؛ یہ ساری قسم کی عقیدے کی سنّتیں اَپنانا رَوْزِ قیامت چہرہ چمکنے کا ذریعہ ہے اور کوئی ایک بھی بدعت والا عقیدہ اپنانا روزِ قیامت چہرہ سیاہ پڑ جانے کا سبب ہے۔
ایک حدیثِ پاک میں فرمایا:
حَلَّتْ شَفَاعَتِي لِاُمَّتِي اِلَّا صَاحِبَ بِدْعَةٍ
ترجمہ: میری شفاعت میری تمام اُمّت کے لیے حلال ہے مگر صاحِبِ بدعت (جو عقیدے کی بدعت اپناتا ہے، وہ ) شفاعت سے محروم رہے گا۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بدعتی ہے، وہ بدنصیب جو عقیدے کی بدعت اَپناتا ہے، عاشقانِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami