Share this link via
Personality Websites!
479710
9529
اہلِ سنت پر رہیے! گستاخانِ رسول سے بھی بچیے! گستاخانِ صحابہ و اہلِ بیت اور گستاخانِ اولیا سے بھی دور بھاگتے رہیے!
کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اصحاب و اہلِ بیت کا ہے خدائے مصطفیٰ، اصحاب و اہلِ بیت کا
آل و اصحابِ نبی سب بادشاہ ہیں بادشاہ میں فقط ادنیٰ گدا اصحاب و اہلِ بیت کا
میری جھولی میں نہ کیوں ہوں دوجہاں کی نعمتیں میں ہوں منگتا، میں گدا اصحاب و اہلِ بیت کا([1])
*-*-*
ہر صحابیِ نبی! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی! جنّتی جنّتی
چار یارانِ نبی! جنّتی جنّتی حضرتِ صدّیق بھی! جنّتی جنّتی
اللہ کرے کہ ہم مرتے دَم تک صحابۂ و اَہْلِ بیت اور تمام بزرگانِ دِین (اَوْلیائے کرام، علمائے کرام اور نیک لوگوں) کے بااَدب رہیں۔ کاش! قبر اور جہنّم کے عذابات سے رہائی کا پروانہ مل جائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیث شریف سُنی، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سُلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
تَبْيَضُّ وُجُوهُ اَهْلِ السُّنَّةِ، وَتَسْوَدُّ وُجُوهُ اَهْلِ الْبِدَعِ
ترجمہ: یعنی قیامت کے دِن اَہْلِ سُنّت کے چہرے چمک رہے ہوں گےجبکہ بدعت والوں کے چہرے سیاہ پڑ جائیں گے۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami