Share this link via
Personality Websites!
479709
9529
وضاحت:یہاں عرض کر دُوں؛ یُوں کسی کی بھی قبر کو کھودنے کی شرعًا اِجازت نہیں ہے۔ بہر حال!یہ نوجوان تھے، عِلْمِ دِین بھی زیادہ نہیں جانتے ہوں گے، کسی مفتی صاحب سے اس بارے میں مَشْورہ بھی نہیں لیا۔
اور وہ قبرستان کی طرف چل پڑے۔ اِبْنِ منیر کی قبر پر پہنچ کر انہوں نے قبر کھود ڈالی۔ اللہ! اللہ...!! جُونہی قبر کھلی، یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے کہ گستاخِ صحابہ اِبْنِ منیر کا چہرہ قبلے سے پِھرا ہوا تھا اور اس کا چہرہ مسخ ہو کر خنزیر جیسا ہو چکا تھا۔ اِن نوجوانوں نے یہ دیکھ کر عِبْرت کے لیے اس کی سڑی ہوئی لاش کو نکال کر باہَر رکھ دیا، لوگ عبرت کے لیے اسے دیکھتے رہے۔ آخر اُسے دوبارہ مٹی میں دَبَا دیا گیا۔([1])
حضرت اَبُواِسحاق رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ایک بار مجھےایک میّت کو غسل دینے کے لیے بلایا گیا، جب میں نے اُس کے مُنہ سے کپڑا ہٹایا توکیا دیکھا کہ اُس کى گردن سے اىک سانپ لپٹا ہوا تھا، لوگوں نے بتایا کہ ىہ شخص صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کو گالىاں بکاکرتا تھا۔([2]) ایک روایت میں ہے کہ یہ بندہ پہلے کے بزرگوں کو گالیاں بکا کرتا تھا۔([3])
اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں گستاخانِ صحابہ، بدعتی لوگ...!! آپ اندازہ کیجیے! جب ایسوں کا انجام قبر میں ایسا بھیانک ہوتا ہے تو سوچئے! قیامت کے دِنْ اُنْ کا حال کیسا بھیانک ہو گا۔ اِس لیے اگر روزِ قیامت چمکتا چہرہ پانے کی طلب ہے تو ہمیشہ عقیدۂ حق
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami