Share this link via
Personality Websites!
479678
9528
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْقُرٰۤى اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا (پارہ:9، سورۂ اَعْرَاف:96)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور اگر بستیو ں والے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے۔
2چیزیں اِرْشاد ہوئیں: بستیوں والے (1):اگر اِیْمان لے آتے (2):اور تقویٰ اِخْتیار کر لیتے تو کیا ملتا...؟ فرمایا:
لَفَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ (پارہ:9، سورۂ اَعْرَاف:96)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تَو ضرور ہم اُن پر آسمان اور زمین سے برکتیں کَھول دیتے۔
یعنی اُن کے لیے آسمان کی برکتیں بھی کھول دی جاتیں، زمین کی برکتیں بھی کھول دی جاتیں۔ پتا چلا؛ دِل میں اِیْمان پکّا کر لیجیے! اللہ پاک زمین و آسمان کی برکتیں آپ کی جَھولی میں ڈال دے گا، یُونہی تقویٰ اِخْتیار کر لیجیے! اس کی بَرَکت سے بھی زمین و آسمان کی برکات نصیب ہو جائیں گی۔
ایک مقام پر اللہ پاک نے فرمایا:
وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ(۲) وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُؕ- (پارہ:28 ،سورۂ طَلَاق:2-3)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اُس کے لیے نکلنے کا راستہ بنا دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ ہو۔
*-*-*-*
دے حُسنِ اَخلاق کی دولت کر دے عطا اِخلاص کی نِعمت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami