Share this link via
Personality Websites!
479674
9528
*.تقریباً 2 سال، 3ماہ، 10دن حضرت صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ کی خِلافت رہی ([1]) کھجوریں اس عرصے میں بھی ختم نہ ہوئیں *.تقریباً 10 سال، 5ماہ اور 21دن حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی خِلافت رہی([2]) کھجوریں اب بھی ختم نہ ہوئیں *.کم و بیش 12 سال حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کا دورِ خِلافت رہا ([3]) کھجوریں اس عرصے میں بھی ختم نہ ہوئیں۔
اللہ اکبر! ٹوٹل 21 کھجوریں ہیں، تقریباً 25 سال تک حضرت اَبُو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ مسلسل کھاتے رہتے ہیں، دوسروں کو کھلاتے رہتے ہیں، وہ 21 کھجوریں اتنی بابرکت ہو گئیں کہ اتنے لمبے عرصے میں بھی ختم نہ ہوئیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے دُعائے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی بَرَکت...!! آئیے! ہم بھی بارگاہِ رسالت میں عرضی پیش کرتے ہیں:
جن کو سُوئے آسماں پھیلا کے، جل تھل بھر دئیے صَدَقہ اُن ہاتھوں کا پیارے ہم کو بھی دَرْکار ہے
گورے گورے پاؤں چمکا دو خُدا کے واسطے نُور کا تڑکا ہو پیارے گور کی شب تار ہے([4])
وضاحت:اے آقا و مولیٰ، مالک عالَم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ نے ہاتھ مبارک آسمان کی طرف اُٹھا کر دعا فرمائی تو ہر جگہ رحمت کی بارش ہو گئی، اے پیارے آقا! آپ کے پیارے پیارے ہاتھوں کی بَرَکت ہمیں بھی درکار ہے، اے حبیبِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! خُداکے واسطےاپنے گورے گورے اورنُورانی قدمَیْن میری اندھیری قَبْر میں رکھ کرمیری قَبْرکی سیاہ رات کو صُبْحِ نُوربنادیجیے!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami