Share this link via
Personality Websites!
479673
9528
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ یہ شعر پڑھا کرتے تھے: ([1])
لِلنَّاسِ هَمٌّ وَلِيْ هَمَّانِ بَيْنَهُمُ هَمُّ الْجَوَابِ وَهَمُّ الشَّيْخِ عُثْمَانَا
ترجمہ: یعنی (جب حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ شہید ہوئے، اس وقت) لوگوں کو ایک غم تھا، مجھے 2غم گھیرے ہوئے تھے، ایک غم تھیلا گم ہونے کا تھا، دوسرا حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی شہادت کا تھا۔
جب آ گئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیں جلتے بُجھا دیے ہیں رَوتے ہنسا دیے ہیں
میرے کریم سے گر قَطرہ کِسی نے مانگا دریا بَہا دیے ہیں دُرّ بے بَہا دیے ہیں([2])
اللہ! اللہ...!! پیارے اسلامی بھائیو! کیسی اِیْمان اَفْروز روایت ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی مقدَّس دُعا کی بھی کیا شان ہے، مبارَک پیارے پیارے، گورے گورے ہاتھوں کی بھی کیا ہی کمال برکت ہے...!! آپ اندازہ لگائیے! صِرْف وصِرْف 21 کھجوریں تھی۔ رسولِ ذِیْشان، مکی مَدَنی سُلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے بَرَکت کی دُعا فرما دی، چنانچہ ان 21 کھجوروں میں ایسی بَرَکت آ گئی کہ *.حضرت اَبُو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ خُود کھاتے ہیں، کھجوریں ختم نہیں ہوتیں *.دوسروں کو کِھلاتے ہیں، کھجوریں ختم نہیں ہوتی *.درجنوں مَنْ کھجوریں صَدَقہ کر دِیں، کھجوریں پِھر بھی ختم نہیں ہوتیں *.پِھر آپ عرصہ گنتی کیجیے! *.رسولِ اَکْرم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی ظاہِری زندگی مبارَک کے چند سال بھی گزرے، حضرت اَبُو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ کی کھجوریں ختم نہ ہوئیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami