Share this link via
Personality Websites!
479689
9528
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ صَدَقہ کرنے سے بَرَکت آتی ہے، نُحُوسَتْ جاتی ہے۔ لہٰذا صَدَقہ و خیرات کی عادت بنائیے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
بہر حال! پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہیے کہ کَثْرت کے نہیں بلکہ ہمیشہ بَرَکت کے طلبگار رہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زندگی اچھی گزرے گی *.بَرَکت پانے کے چند آداب میں نے عرض کیے: *.دوسروں سے دُعائیں لیجیے! *.بالخصوص اللہ پاک کے نیک بندوں سے دُعائیں لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بَرَکت ملے گی *.اپنا اِیْمان، یقین اور تَوَکُّل (یعنی اللہ پاک پر بھروسہ) پکّا کیجیے! *.تقویٰ اپنائیے! یعنی گُنَاہوں سے ہر دَم بچتے رہیے! *.صِرْف و صِرْف حلال ہی کمائیے! کہ حرام میں کثرت تَو ہو سکتی ہے مگر بَرَکت ہر گز نہیں ہو سکتی *.حلال بھی دِل کی بےنیازی کے ساتھ کمائیے! لالچ میں ہر گز مت پڑئیے! *.منافع خوری سے بچیے! *.قناعت اِخْتیار کیجیے! یعنی جتنا اللہ پاک نے عطا فرمایا، اُسی پر راضِی رہیے! *.اور آپس میں اِتّفاق و اِتّحاد اپنائیے! ہمیشہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ، اپنے اَہْلِ خانہ کے ساتھ، عزیز رشتے داروں کے ساتھ مِل جُل کر رہیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے کا تعارف: ایف جی آر ایف
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی دینی و فلاحی تنظیم ہے۔ اس تنظیم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami