Share this link via
Personality Websites!
479671
9528
اے عاشقانِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عَمَل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیّت کیجیے! *.رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا *.بااَدَب بیٹھوں گا *.خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا *.جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت اَبُو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ بہت مَشْہور و مَعْرُوف صحابی ہیں۔ ترمذی شریف جو حدیثِ پاک کی بہت مُعْتبَر کتا ب ہے، اس میں حضرت اَبُو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ کا ایک بہت اِیمان اَفْروز واقعہ لکھا ہے۔ میں یہ واقعہ مُخْتَصَر شرح کے ساتھ عرض کرتا ہوں:
حضرت اَبُو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن میں کچھ کھجوریں لے کر پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوا۔
روایات کے مُطَابِق یہ کھجوریں کُل 21 تھیں۔([1])فرماتے ہیں: میں نے یہ (21) کھجوریں بارگاہِ رسالت میں پیش کیں اور عرض کیا:
يَا رَسُولَ اللَّهِ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم !اُدْعُ اللَّهَ فِیْہِنَّ الْبَرَكَةَ
ترجمہ: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! اِن کھجوروں میں بَرَکت کی دُعا فرما دیجیے! ([2])
تَوَجُّہ فرمائیے گا...!! حضرت اَبُو ہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ نے یہ عرض نہیں کیا کہ یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! اِن کھجوروں میں کَثْرَت کی دُعا فرما دیجیے! *.مثلاً دُعا کیجیے کہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami