Share this link via
Personality Websites!
479688
9528
پیارے اسلامی بھائیو! بَرَکت حاصِل کرنے کا ایک ذریعہ صَدَقہ بھی ہے۔ راہِ خُدا میں خرچ کیجیے! چاہے اپنی آمدن کا ایک فیصد ہی ہو، راہِ خُدا میں لازمی خرچ کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مال میں بَرَکت آئے گی۔ حضرت قیس رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں، اِن کی عادَت تھی، جو کچھ کماتے، اس میں سے اپنی ضرورت کا رَکھ لیتے، باقی راہِ خُدا میں خرچ کر دیتے تھے۔ اُن کے بھائی انہیں سمجھاتے کہ بھائی...!! کچھ بچا بھی لیا کرو...!! کل کَلاں ضَرورت پڑتی ہے۔ حضرت قیس رَضِیَ اللہ عنہ نے اپنے بھائیوں کی بات نہ مانی، راہِ خُدا میں خرچ کرنا جاری رکھا۔ آخر اِن کے بھائیوں نے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں عرض کیا: اِنَّہٗ یُبَذِّرُ مَالَہٗ یعنی یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! قَیْس بہت شاہ خرچ ہیں (بچا کر نہیں رکھتے)۔ مَحْبُوبِ ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اِن سے پوچھا: ہاں بھائی! تمہارے بھائی کیا کہتے ہیں؟ عرض کیا: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! میں تو جو کچھ کماتا ہوں، اپنا حصّہ رکھ کر باقی راہِ خُدا میں بانٹ دیتا ہوں۔ پیارے مَحْبوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو اِن کا عمل بہت پسند آیا، اُن کے سینے پر ہاتھ مار کر 3مرتبہ فرمایا:
اَنْفِقْ یُنْفِقُ اللہ عَلَیْکَ خرچ کر، اللہ پاک اور عطا فرمائے گا !
اَنْفِقْ یُنْفِقُ اللہ عَلَیْکَ خرچ کر، اللہ پاک اور عطا فرمائے گا!
اَنْفِقْ یُنْفِقُ اللہ عَلَیْکَ خرچ کر، اللہ پاک اور عطا فرمائے گا!
حضرت قَیس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے اپنا یہ عَمَل جاری رکھا، پِھر ایک وقت وہ بھی آیا کہ میں اپنے خاندان میں سب سے زیادہ امیر کبیر تھا۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami