Share this link via
Personality Websites!
479687
9528
اسی طرح حدیثِ پاک میں اِرْشاد ہوا:
كُلُوا جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوْا، فَاِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ الْجَمَاعَةِ
ترجمہ: یعنی مِل جُل کر کھایا کرو! علیحدہ علیحدہ نہ رہو۔ بیشک بَرَکت جماعت کے ساتھ ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ مِل بیٹھ کر کھانے سے بَرَکت آتی ہے۔ اَفْسوس! آج کل گھروں میں یہ ماحَوْل ختم ہوتے جا رہے ہیں *.پہلے ہوتا تھا؛ مائیں کھانا بناتی تھیں، سبھی بچے ماں کے پاس بیٹھ کر ایک ساتھ ناشتہ کرتے تھے، کھانا کھاتے تھے۔ ایسا ماحَوْل بھی ہوا کرتا تھا کہ *.ماں چولہے کے پاس بیٹھی پکاتی جاتی تھی، گھر کے سبھی افراد اس کے اِرْدگرد بیٹھے کھاتے تھے۔ اب تَو ہمارے انداز بدل گئے ہیں *.بیٹا اُٹھا، اس نے کھا لیا *.بیٹی اپنے ٹائِم پر اُٹھے گی، وہ کھانا کھا لے گی *.والِد صاحِب نے چُونکہ کام پر جانا ہے، لہٰذا صبح صبح ہی اُٹھ کر ناشتہ کیا اور چلتے بنے *.یُوں بکھر بکھر کر کھاتے رہتے ہیں۔
کتنا اچھا ماحول ہو؛ مقرَّر وقت پر کھانا تیار ہو، باقاعِدَہ دسترخوان لگے، سبھی گھر والے مقرَّرہ وقت پر دسترخوان پر بیٹھے ہوں، کوئی ایک دُعا پڑھائے، سبھی بِسْمِ اللہ پڑھ کر، دُعائیں پڑھ کر، ایک دوسرے سے اچھی اچھی باتیں کرتے ہوئے مِل جُل کر کھانا کھایا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! *.گھر میں پیار محبّت بھی بڑھے گا *.دسترخوان پر بیٹھ کر کھانے کی سُنّت بھی ادا ہو گی *.آپس کے مسائِل اور دُوریاں بھی کم ہوں گی *.اور اللہ پاک نے چاہا تو بَرَکت بھی نصیب ہو جائے گی۔
[1]...ابن ماجہ، ابواب الاطعمۃ، باب اجتماع علی الطعام، جلد:4، صفحہ:418، حدیث:3287۔دار الرسالۃ العالمیہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami