Share this link via
Personality Websites!
479686
9528
مالداری اور تجارت میں کامیابی) کا راز کیا ہے؟ آپ نے (جو اسباب بیان کیے ان میں سے ایک یہ ہے) فرمایا: میں نے منافع کبھی نہیں چھوڑا...!! ([1])
یعنی کم ہی منافع مِل رہا ہو، پِھر بھی چیز فروخت کر دیتا ہوں، زیادہ منافع کی لالچ نہیں کرتا *.مثلاً؛ کوئی چیز بیچنی ہے، اُس پر صرف 10 روپے ہی منافع مل رہا ہے، تب بھی بیچ دی جائے، 200 روپے منافع کی لالچ نہ کی جائے، اس طرح جب دِل سے لالچ مِٹا کر کام کیا جائے تو اُس میں بَرَکت آتی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! برکت حاصِل کرنے کا ایک ذریعہ قناعت بھی ہے۔ صاحِبِ حُسْن و جمال، رسولِ بےمثال صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: بیشک اللہ پاک اپنی عطا کے ذریعے بندے کی آزمائش فرماتا ہے۔ لہٰذا بندے کو جتنا عطا کیا گیا، اُسی پر راضِی ہو جائے تو اُس کو بَرَکت دی جاتی ہے، اگر راضِی نہ ہو تو اُس کو بَرَکت نہیں دی جاتی اور ملتا پھر بھی اُتنا ہی ہے، جتنا اُس کے لیے لکھا جا چکا۔ ([2])
اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! پتا چلا؛ *.مزید مزید کی رَٹ لگائے رکھنا *.دونوں ہاتھوں سے مال سمیٹنے میں لگے رہنا *.جو کچھ اللہ پاک نے عطا کر دیا، جتنا عطا کر دیا، اُس پر راضِی نہ ہونا، صبر و شکر نہ کرنا، قناعت اِخْتیار نہ کرنا بھی بےبرکتی کا سبب ہے۔ لہٰذا ذِہن بنانا چاہئے کہ اللہ پاک نے جو کچھ عطا فرما دیا ہے، اتنا ہی میرے حق میں بہتر ہے۔ اتنے ہی پر راضِی رہیے!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami