Share this link via
Personality Websites!
479682
9528
ہم سید گھرانے سے ہیں، تم نے میری بیٹی کے ساتھ بَھلائی کی، اللہ پاک تمہیں اُس کی جزا دے اور دُنیا و آخرت میں تمہیں آگ سے مَحْفُوظ فرما دے۔ بس وہ دِن تھا کہ آج کا دِن ہے، اِس دُنیا کی آگ مجھے نقصان نہیں پہنچاتی۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! دیکھیے! گُنَاہ چھوڑا تو کیسی برکتیں نصیب ہو گئیں۔ پتا چلا؛ اگر ہم بَرَکتچاہتے ہیں، مثلاً ؛*.میرے ہاتھ بابَرَکت ہو جائیں *.میرے قدم بابَرَکت ہو جائیں کہ جہاں پہنچوں برکتیں ساتھ ساتھ رہیں *.میری زبان بابَرَکت ہو جائے *.میرا وُجُود بابرکت ہو جائے *.میرے رِزْق میں بَرَکت ہو، گھر میں بَرَکت ہو، مال و دولت، عُمر، صحت، عِلْم عَمَل میں بَرَکت ہو تو اِس کا بہترین نُسْخَہ ہے: تقویٰ اِختیار کر لیجیے! *.ہاتھوں کو گناہوں سے بچائیے! ہاتھوں میں بَرَکت آجائے گی *.زبان کو گُنَاہوں سے بچائیے! زبان میں بَرَکت آجائے گی *.پاؤں کو گُنَاہوں سے بچائیے، پاؤں میں بَرَکت آ جائے گی *.اپنے مال کو حرام سے مَحْفُوظ رکھیے! مال میں بَرَکت آجائے گی *.گھر کو گُنَاہوں سے پاک رکھیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! پُورا گھر ہی بابرکت ہو جائے گا۔
احکامِ شَرْع پر مجھے دے دے عمل کا شوق پیکر خُلوص کا بنا یاربِّ مُصطَفٰے!([2])
پیارے اسلامی بھائیو! برکت حاصِل کرنے کا ایک طریقہ تو ہم نے سُن لیا کہ حلال میں برکت ہوتی ہے، حرام میں بھلے ہی کثرت ہو مگر برکت نہیں ہوتی، لہٰذا ہمیں ہمیشہ حلال ہی کی طرف بڑھنا ہے تاکہ برکتیں مِلا کریں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami