Share this link via
Personality Websites!
479626
9524
مزید فرماتے ہیں: جو مُرِید راہِ خُدا میں سَفَر پر مُداوَمت (یعنی ہمیشگی اختیار کرتا ہے یعنی بار بار راہِ خُدا میں سَفَر) کرتا ہے وہ اپنے نفسِ اَمَّارہ کو بہت جلد سُدھار لیتا ہے، اس کے بُرے اَخْلاق بہت جلد اچھے اَخْلاق میں بدل جاتے ہیں*اس کو صِدْق اور اِخْلاص نصیب ہوتا ہے*اس کے باطِن کی گندگیاں اچھائیوں میں بدل جاتی ہیں*اسے استقامت نصیب ہوتی ہے*راہِ خُدا میں سَفَر کا ایک عظیم فائدہ یہ ہے کہ اس کی برکت سے خُود پسندی اور تکبّر کی کاٹ ہوتی ہے، آدمی کے اپنے عیب اس پر ظاہِر ہو جاتے ہیں، پِھر آدمی ان کے عِلاج میں لگ جاتا ہے۔([1]) حدیثِ پاک میں ہے:جب اللہ پاک کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس میں 3 خصلتیں پیدا فرما دیتا ہے، ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس کے عیب اس پر ظاہِر فرما دیتا ہے۔ ([2])
پتا چلا؛ راہِ خُدا میں سَفَر کی سَعَادت مِل جانا، بھلائیوں کے دروازے کھل جانے کی نشانی ہے۔
راہِ خُدا کے مُسَافِر بن جائیے!
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! یہ کتنے عظیم فائدے ہیں، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ راہِ خُدا میں سَفَر ایک پُوری ریاضت ہے، اپنا باطِن پاک کرنے کا کامیاب تَرِین عِلاج ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ گھر نہ بیٹھے رہیں، عمومًا بَس روٹین کی زندگی چل رہی ہوتی ہے، گھر سے دُکان، دُکان سے گھر، یا گھر سے آفس اور آفس سے گھر، بس اپنے ہی شہر اور محلے میں ہیں، باہَر نکل ہی نہیں رہے۔ دِین کا کام ایسے نہیں ہوتا، باطِن کی صَفائی ایسے نصیب نہیں ہوتی*دِل صاف
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami