Share this link via
Personality Websites!
479625
9524
نمازیں پڑھنے کا دِل پر جو اَثَر ہوتا ہے، راہِ خُدا میں سَفَر کرنے کا بھی یہی اَثَر ہوتا ہے۔([1])
اللہ اَکْبَر! کتنی عظیم بات ہے...!! تہجد پڑھنے سے کیا ہوتا ہے؟*دِل سے گُنَاہوں کا میل دُھل جاتا ہے*دِل میں نُور آتا ہے*باطنی بیماریاں ٹھیک ہوتی ہیں*نیکیوں کی رغبت بڑھتی ہے*گُنَاہوں سے نفرت ملتی ہے*باطِن اُجْلا اُجْلا چمک دار ہو جاتا ہے اور صُوفیائے کرام کے ہاں یہ بات بھی طَے ہے کہ تہجدکی نماز اور نفل روزے انتہائی تیزی کے ساتھ دِل کو پاک اور صاف کرتے ہیں، شیخ شہابُ الدِّین سہروری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرما رہے ہیں:*دِل کو پاک صاف*اُجْلا اُجْلا چمکدار بنانے میں جو تاثِیر تہجد میں ہے*جو تاثِیر نفل روزوں میں ہے*جو تاثِیْر نفل نمازوں میں ہے، وہی تاثِیْر راہِ خُدا کا مُسَافِر بننے میں بھی ہے، یعنی جتنی تیزی کے ساتھ تہجد کی برکت سے دِل صاف ہوتا ہے، اتنی ہی تیزی کے ساتھ راہِ خُدا کا مُسَافِر بننے سے بھی دِل صاف ہو جاتا ہے۔
راہِ خُدا میں سَفَر کے دِینی فائدے
شیخ شہابُ الدِّین سُہَرْوَرْدِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں: جس طرح دَبَاغَت (یعنی چمڑے کو نمک لگانے، اسے پکانے اور صاف کرنے سے) چمڑہ نَرم و مُلائم ہو جاتا ہے، اس کی بدبُو ختم ہو جاتی ہے، یہ پاک صاف ہو جاتا ہے، ایسے ہی راہِ خُدا میں سَفَر کی برکت سے نفسِ اَمَّارہ (یعنی بُرائیوں پر اُبھارنے والا نفس) نَرْم، پاک صاف اور خُوشبودار ہو جاتا ہے، اس کی سرکشی ختم ہو جاتی ہے، یُوں یہ بُرائیوں پر اُبھارنے والا نہیں رہتا بلکہ نُورِ ایمانی سے روشن ہو کر نیک کاموں کا عادِی بن جاتا ہے۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami