Share this link via
Personality Websites!
479624
9524
رہا کرتے تھے، ایک مرتبہ کسی نے آپ سے پوچھا: اے اللہ پاک کے نبی عَلَیْہ ِالسَّلام ! آپ کا گھر کونسا ہے(جہاں آپ زیادہ وقت گزارتے ہیں)؟ فرمایا: مسجد میرا گھر ہے۔ ([1]) یعنی میں زیادہ وقت مسجد ہی میں گزارتا ہوں۔
چونکہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی یہ خصوصی شان ہے کہ آپ ہمیشہ راہِ خُدا میں سَفَر کرتے رہتے تھے، اس لئے فرمایا: جو اپنے دِین کی خاطِر یہاں سے وہاں، وہاں سے یہاں سَفَر کرتے رہتے ہیں، روزِ قیامت انہیں اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کا ساتھ نصیب ہو گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! وہ اسلامی بھائی جو راہِ خُدا میں سَفَر کا ذِہن نہیں رکھتے، نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، حلال روزی کماتے ہیں، دیگر نیک کام کرتے ہیں مگر راہِ خُدا میں سَفَر کرنا ان کی ڈکشنری ہی میں شامِل نہیں ہے، وہ ذرا غور فرمائیں؛ راہِ خُدا کا مُسَافِر بننا کتنی فضیلت والا عمل ہے۔
راہِ خُدا میں سَفَر کی نِرالی تاثِیْر
شیخ شِہابُ الدِّین سُہَرْوَرْدِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت بلند رُتبہ ہستی ہیں، سلسلہ سُہَرْوَرْدِیّہ کے پیشوا ہیں، آپ وہ ہستی ہیں کہ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے آپ کے سینے پر ہاتھ رکھا، فرماتے ہیں: اس کی برکت سے میرا سینہ عِلْمِ لَدُنِّی (یعنی اللہ پاک کی جانِب سے عطا کردہ خاص عِلْم) سے بھر گیا۔ ([2])
شیخ شہابُ الدِّیْن سہروردی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: تہجد پڑھنے، روزے رکھنے اور نفل
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami