Share this link via
Personality Websites!
479619
9524
شَخْص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا میں بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([2])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!*رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا*خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
کاش! اس کا انتقال یہاں نہ ہوتا
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ تھے، مدینے شریف ہی کے رہائشی تھے، وہیں ان کی وِلادت ہوئی، آخر مدینے شریف ہی میں اُن کا انتقال ہو گیا۔ اُن کا جنازہ تیار کیا گیا، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ پڑھنے کے بعد آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: یَا لَیْتَہٗ مَاتَ بِغَیْرِ مَوْلِدِہٖ کاش! اس کا انتقال اس کی جائے پیدائش کے عِلاوہ کسی اور شہر میں ہوتا...!!
صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کو اس پر بڑی حیرانی ہوئی، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس میں کیا راز ہے؟ فرمایا: جب آدمی اپنی جائے پیدائش کے عِلاوہ دوسرے شہر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami