Share this link via
Personality Websites!
479636
9524
کرنے کی عادت بنائیے۔ جب انسان روزانہ اپنا محاسبہ کرتا ہے کہ آج میں نے کیا کیا، کیا کونسے اچھے کونسے برے کام کئے تو اس کے لئے اپنے آپ کو سدھارنا آسان ہوجاتا ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ” 72 نیک اعمال “ شریعت و طریقت کا ایسا جامع مجموعہ ہے کہ ان پر عمل کرنے سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کی عادت بنتی ہے ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 15 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے اپنے اعمال کا جائز لیتے ہوئے ”نیک اعمال“ کے رسالے کے خانے پُر کئے؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”101 مَدَنی پھول“سے سلام کرنے کی سُنّتیں اور آداب سُنتے ہیں:*مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سُنّت ہے۔*مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد3 صَفْحَہ459پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے:سلام کرتے وَقت دل میں یہ نِیَّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اُس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں اُن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں۔ (بہار شریعت، ۳/۴۵۹، حصہ ۱۶ ملخصا)*دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔*سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔*سلام میں پہل کرنے والا اللہ کریم کامُقَرَّب ہے۔*سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بَری ہے،جیسا ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami