Share this link via
Personality Websites!
479634
9524
گا کہ یہ کون سی نمازیں ہیں۔ حالانکہ اَوَّابِین کو صالحین(یعنی نیک لوگوں) کی نماز کہا گیا ہے۔ حالانکہ قرآنِ کریم میں نمازِ اَوَّابِین پڑھنے والوں کے متعلق فرمایا گیا: ([1])
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍۚ-جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۱۷) (پارہ:21، سورۂ سجدہ:17)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو کسی جان کو معلوم نہیں وہ آنکھوں کی ٹھنڈک جو ان کے لیے ان کے اعمال کے بدلے میں چھپا رکھی ہے۔
کیسی پیاری جزاء ہے، کتنا پیارا انعام ہے، جو لوگ نمازِ اَوَّابِین پڑھتے ہیں، اُن کے لئے اللہ پاک نے ایسی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، جنہیں دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں گی۔ اب یہ نمازِ اَوَّابِین ہوتی کیا ہے؟ اِشْراق چاشت کی نماز کونسی ہے؟ قافلے میں سَفَر کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!ان نمازوں کی معلومات بھی ہو جائیں گی اور ساتھ ہی ساتھ یہ نمازیں پڑھنے کی بھی سعادت مل جائے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
عاشقانِ رسول کی صحبت پانے کا ذریعہ
قافلے میں سَفَر کی ایک برکت یہ بھی ہے کہ اس ذریعے سے نیک صحبت نصیب ہو جاتی ہے۔ جی ہاں! جو گھر سے چلے ہیں، بال بچوں سے دُوری اختیارکی، کاروبار چھوڑا، دُور درازعلاقوں میں جہاں ان کا کوئی جاننے والا نہیں، کوئی عزیز رشتے دار نہیں ہے، صِرْف و صِرْف دِین کی خاطِر، عِلْمِ دِین سیکھنے کی خاطِر، نیکی کی دعوت عام کرنے کی خاطِر، سنتیں سیکھنے اور سکھانے کی خاطِر سَفَر کر کے جانے والے ہیں، مسجد کو، اللہ پاک کے گھر کو اپنی قیام گاہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami