Share this link via
Personality Websites!
479633
9524
باتیں بھی کرنا نیکیوں کو کھا جاتا ہے۔
*حضرت سعید بن مُسَیّب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: بندہ جب تک مسجد میں رہتا ہے، فرشتے اس کے لئے مغفرت کی دُعا کرتے رہتے ہیں۔([1]) سُبْحٰنَ اللہ!*حضرت عطاء بن ابو رَبَاح رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے 40 سال تک مسجد کو اپنا گھر بنائے رکھا (یعنی مسجد ہی میں رہے، بِلاضرورت مسجد سے نکلے ہی نہیں)*حضرت مالِک بن دینار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ) کو مسجد سے ایسی محبّت تھی) فرمایا کرتے تھے: اگر طبعی حاجات نہ ہوتیں تو میں مسجد سے کبھی باہَر نہ نکلتا*حضرت ابوصادِق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مسجد میں بیٹھنا لازِم پکڑ لو! کیونکہ مسجد میں بیٹھنا نبیوں کا طریقہ ہے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ مسجد میں رہنا، زیادہ سے زیادہ وقت مسجد میں گزارنا نبیوں، ولیوں اور نیک لوگوں کا طریقہ ہے، الحمدللہ! یہ سَعَادت بھی ہمیں قافلے کی برکت سے نصیب ہو جاتی ہے۔
قافلوں میں سفر کی برکت سے مَسْجِد میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ پنج وَقْتہ فَرْض نَمازوں کی ادائیگی اور نَفْل نمازیں تہجد،اشراق، چاشت اور اَوَّابِیْن پڑھنے کی سَعَادَت بھی نصیب ہوتی ہے۔
اب دیکھئے! ہمارے ہاں عَمَل کی تو کمی ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ عِلْم کی بھی بہت کمی ہے، شاید ہم میں سے بھی کتنے ایسے ہوں گے، جنہیں اِشْراق، چاشت اور اَوَّابین کا عِلْم نہیں ہو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami