Share this link via
Personality Websites!
479631
9524
فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ (پارہ:11، سورۂ توبہ:122)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو ان میں ہر گروہ میں سے ایک جماعت کیوں نہیں نکل جاتی تاکہ وہ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کریں۔
میرے نبی، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو عِلْمِ دین سیکھنے کیلئے چلتا ہے، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کی طرف راہ آسان کردیتا ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! عِلْمِ دِین سیکھنے کی خاطِر راہِ خُدا میں سَفَر کرنا کتنی فضیلت کا کام ہے۔ جنّت میں جانا آسان نہیں، اس کے لئے*نفسِ اَمّارہ سےمقابلہ کرنا پڑتا ہے *شیطان سےمقابلہ کرنا پڑتا ہے*خواہشات چھوڑنی پڑتی ہیں*اللہ پاک کی رضا والے کام کرنے ہوتے ہیں*پھر جنّت میں پہنچنے کیلئے قیامت کی ہولناکیوں سے گزرنا *حِساب کتاب کا مرحلہ*پُل صراط...!! آہ! ہزار مشکلات ہیں جنّت کا راستہ آسان راستہ نہیں۔ مگر قربان جائیے! جو عِلْمِ دِین سیکھنے کے لئے سَفَر کرتا ہے، اس کے لئے جنّت کا رستہ آسان کر دیا جاتا ہے۔
عِلْمِ دین نہ سیکھنا حسرت کا سبب ہے
پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: روزِ قیامت سب سے زیادہ حسرت اس کو ہو گی، جسے دُنیا میں عِلْمِ (دِین) سیکھنے کا موقع ملا مگر اس نے نہ سیکھا۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami