Share this link via
Personality Websites!
479630
9524
ہے بلکہ بعض عُلُوم تو وہ ہیں جو ہر مسلمان پر سیکھنا فرض ہے، الحمد للہ! قافلے کی برکت سے وہ فرض عُلُوم سیکھنا بھی نصیب ہو جاتا ہے۔
ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کا ایک قافلہ راہِ خُدا میں سَفَر پر تھا، اس دوران مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا، اس میں غسل کے فرائِض سکھائے گئے۔ یہ سُن کر ایک بُوڑھے میاں رونے لگے۔ روتے ہوئے بولے: میری عمر 70 سال ہو چکی ہے مگر مجھے غسل کے فرائِض کی معلومات نہ تھی، آج قافلے کی برکت سے مجھے غسل کے فرائض سیکھنے کو ملے۔ افسوس! مجھے تو یہ تک پتا نہیں تھا کہ غسل میں فرائِض بھی ہوتے ہیں۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ ایک بُوڑھے میاں کا حال نہیں ہے، ہمارے ہاں اس قسم کی بہت مثالیں مِل جائیں گی، ایک تعداد مسلمانوں کی ایسی ہے جنہیں وُضُو کے فرائِض اور سنتیں معلوم نہیں ہیں، نماز کے فرائِض و واجبات اور سنتیں معلوم نہیں ہوتیں اور بہت ساری ضروری بلکہ فرض معلومات انہیں نہیں ہوتیں، افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ان کا سیکھنے کا ذِہن بھی نہیں ہوتا۔ ہم قافلوں میں سَفَر کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! فرض عُلُوم بھی سیکھنے کو ملیں گے، سنتیں بھی سیکھنے کو ملیں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا اور آخرت کا بھلا ہو جائے گا۔
عِلْمِ دِین سیکھنے کے لئے سَفَر کا حکم
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami