Share this link via
Personality Websites!
479629
9524
اِصْلاح کرنے کا ایک پُورا نصاب بنا ہوا ہے۔ ہم نے بَس ہمّت کرنی ہے، اپنا ضروری سامان لے کر فیضانِ مدینہ پہنچنا ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ایک بہترین انداز میں راہِ خُدا میں سَفَر کی سَعَادت بھی نصیب ہو جائے گی اور اس ذریعے سے اپنی اور دوسروں کی اِصْلاح کا سامان بھی ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! قافلہ عِبَادت نہیں بلکہ عِبَادات کا مجموعہ ہے، نیکی نہیں، نیکیوں کا مجموعہ ہے، خیر نہیں بلکہ خیر اور بھلائیوں کا مجموعہ ہے۔ قافلے میں سنتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں*عِلْمِ دِین کا دَرْس دِیا اور سُنا جاتا ہے*دِینی بیانات کئے اور سُنے جاتے ہیں*اپنے اَعْمال کا جائِزہ لینے کا حلقہ لگتا ہے*نمازِ تہجد، اشراق، چاشت، اوَّابین اور نمازِ توبہ کے نوافل پڑھنے کی سعادت ملتی ہے*قرآنی سُورتیں یاد کی جاتی ہیں*فرض نمازیں باجماعت مسجد میں پڑھنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے*اور نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! قافلہ عِلْمِ دِین سیکھنے اور سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ الحمد للہ! قافلے کی برکت سے*سنتیں سیکھنے کو ملتی ہیں*وُضُو*غسل*اور نماز کے ضروری مسائِل و احکام سیکھنے کو ملتے ہیں*قرآنِ کریم کی مختصر سُورتیں یاد کرنے کی سعادت ملتی ہے*تجوید و قراءَت سیکھنا نصیب ہوتا ہے، اور بہت کچھ ہے ایسا جو سیکھنے کی ہمیں حاجت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami