Share this link via
Personality Websites!
479628
9524
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوف ہے۔ دعوتِ اسلامی کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ آج کے فتنوں بھرے دَور میں اس دِینی تحریک نے بہت سارے نیک اَعْمَال پر عمل کرنا ہمارے لئے آسان کردیا ہے۔ راہِ خُدا میں سَفَر کو ہی لیجئے! ہم نے اس نیک کام کے اتنے سارے فضائل سُنے، فائدے سُنے، آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ راہِ خُدا میں سَفَر کرنا کیسے ہے؟ گھر سے تو روانہ ہو گئے، اب جانا کہاں ہے؟ جہاں جائیں گے، وہاں رُکنا کہاں ہے؟ رات کہاں گزارنی ہے؟ اس سَفَر میں کرنا کیا ہے؟
مشکلات ہیں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی نے ہماری یہ مشکل آسان کر دی ہے۔ ہم نے صِرْف ضروری سامان لینا ہے، گھر سے نکلنا ہے اور فیضانِ مدینہ میں دارُ السُّنَّہ پر پہنچ جانا ہے *پِھر اس کے بعد جانا کہاں ہے؟ یہ دعوتِ اسلامی کے ذِمَّے*رہنا کہاں ہے؟ یہ بھی دعوتِ اسلامی کے ذِمَّے*رفقائے سَفَر (یعنی سفر کے ساتھی) کون ہوں گے؟ یہ بھی دعوتِ اسلامی کے ذِمّے*امیرِ قافلہ کون ہو گا؟ یہ بھی دعوتِ اسلامی کے ذِمّے*سَفَر پر چلے گئے، اب وہاں کرنا کیا ہے؟ یہ بھی دعوتِ اسلامی کے ذِمَّے۔ الحمد للہ! راہِ خدا میں سفر کے لیے قافلوں کا ایک پُورا نظام بنا ہوا ہے* قافلے میں جا کر کیا کرنا ہے؟*فجر کے بعد کیا کرنا ہے؟*ظہر کے وقت کیا کرنا ہے؟*عصر کے بعد کیا کرنا ہے؟*نیکی کی دعوت کیسے دینی ہے؟*اپنی اِصْلاح کا سامان کیسے کرنا ہے؟*سیکھنا کیا ہے؟*سکھانا کیا ہے؟*اُٹھنا کب ہے؟*سونا کب ہے؟ پُورا شیڈول بنا ہوا ہے، عِلْمِ دین سیکھنے سکھانے کا، اپنی اور دوسروں کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami