Share this link via
Personality Websites!
479401
9517
*فرمایا: اَقْبِل آگے بڑھ...! عقل آگے بڑھ گئی *فرمایا: اُقْعُد بیٹھ جا۔ عقل بیٹھ گئی۔ اب اللہ پاک نے فرمایا: اے عقل...!! میں نے*تجھ سے بہتر*تجھ سے زیادہ عزّت والی *تجھ سے زیادہ فضیلت والی *تجھ سے زیادہ حُسْن و جمال والی کوئی چیز نہیں بنائی، میں *لوگوں کی پکڑ فرماؤں گا تو تیرے ذریعے*عطا فرماؤں گا تو تیرے ذریعے *عزّت بخشوں گا تو تیرے ذریعے*تیرے ہی ذریعے مجھے پہچانا جائے گا *تیرے ہی ذریعے ثواب دیا جائے گا اور * تیرے ہی ذریعے عذاب ہو گا۔([1])
اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! کتنی واضِح حدیث شریف ہے، پتا چلا؛ انسان جو اَشْرَفُ المخلوقات (سب سے بہتر مخلوق)ہے، اس کے پاس اَصْل فضیلتوں کا معیار اس کی عقل ہی ہے*عقل ہی عزّت والی *عقل ہی بہتر *عقل ہی فضیلت والی *عقل ہی حُسْن و جمال کا ذریعہ ہے *بندے کو جو ملتا ہے، اس کی عقل ہی کے ذریعے ملتا ہے *عزّت بھی عقل ہی سے ملتی ہے *اُونچے رُتبے بھی عقل ہی کے ذریعے ملتے ہیں اور روزِ قیامت زیادہ اَجْر بھی عقل ہی کے ذریعے عطا کیا جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! عقل کتنی اعلیٰ تَرِین چیز ہے...!! ہو سکتا ہے ذِہن میں سُوال اُٹھ رہا ہو کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ *ہم نے تو دیکھا ہے کہ عقل کے پیچھے چلنے والا دِین ہی سے بیزار ہو جاتا ہے *جو ہر بات کو عقل ہی پر تولے، وہ تَو عشق و محبّت، اِیْمان و یقین اور اطاعت و فرمانبرداری ہی سے نکل جاتا ہے *یہ عقل پرست ہی تَو ہیں جو مَعَاذَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami