Share this link via
Personality Websites!
479397
9517
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ لگائیے! کیسی کمال کی دانائی ہے، جھگڑا بھی ختم ہو گیا، سب سردار بھی راضی ہو گئے اور ساتھ ساتھ کعبہ شریف اور حجرِ اَسْود کو مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مقدَّس ہاتھوں کی برکتیں بھی نصیب ہو گئیں۔
کوئی کیا جانے کہ کیا ہو عقلِ عالَم سے وَرَاء ہو
سب کی ہے تم تک رسائی بارگہ تک تم رَسَا ہو([1])
بدخُلْق جو تھے وہ نیک ہوئے، لڑتے تھے ہمیشہ جو ایک ہوئے
تُو نے جھگڑے سارے مَیْٹ دئیے، تیری فَہْم و ذکا کا کیا کہنا!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اِس مبارَک وَاقِعے پر اِس پہلو سے بھی غور فرمائیے! ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے بڑے عقلمند ہیں اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کمال عقلمندی اور دانائی کا مُظاہَرَہ کرتے ہوئے کیا کِیَا...؟ جھگڑا مٹا دیا۔ نِکلی ہوئی تَلوارَیں میانَوں کے اندر چلی گئیں، وہ جو ایک دوسرے کا گلا کاٹنے کو تیار بیٹھے تھے، پُرسکون اور ٹھنڈے ہو گئے۔ پتا چلا؛ عقلمند ہونے کی یہ نشانی ہے کہ عقلمند آدمی جھگڑے کرواتا نہیں بلکہ جھگڑے مٹایا کرتا ہے۔
افسوس! اب ہمارے ہاں جو حالات بنتے چلے جا رہے ہیں، میں سب کی بات نہیں کرتا، البتہ! ہمارے معاشرے میں ایسے افراد پائے جاتے ہیں، بظاہِر دِکھنے میں بڑے عقلمند نظر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami