Share this link via
Personality Websites!
479414
9517
اللہ! اللہ...! کیسا شوق ہے، کیسی پیاری اور نِرالی سوچ ہے۔ ہمارے ہاں تو *ریلز دیکھتے *سوشل میڈیا پر محض اسکرولنگ(Scrolling) کرتے کرتے *دوستوں کے ساتھ گپیں لگاتے ہوئے گھنٹوں گزر جاتے ہیں، وقت کا احساس تک نہیں ہوتا، یہ اللہ والے جو حقیقت میں عقلمند ہیں، انہیں دیکھیے! وقت کا کیسا اِحْساس ہے، 40 سال...!! ایک عرصہ ہوتا ہے، حضرت جرجانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے 40 سال روٹی نہیں چبائی تاکہ چبانے کا وقت بچا کر تسبیح پڑھ سکوں۔
سُبْحٰنَ اللہ!اللہ پاک ہمیں بھی وقت کی قدر نصیب فرمائے، کاش! ہم بھی اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرنے والے بن جائیں۔
ذکر و درود ہر گھڑی وِردِ زَباں رہے میری فضول گوئی کی عادت نکال دو([1])
پیارے اسلامی بھائیو! عقل مند بندے کی ایک نشانی بیان ہوئی کہ جو عقل مند ہو، وہ اللہ پاک کی مخلوقات میں غور و فِکْر کرنے والا ہوتا ہے *یہ چیز ہمارے ہاں بالکل ختم ہوتی جا رہی ہے *نماز، روزہ، حج اور دیگر عبادات پر تو ہمارے ہاں بات بھی ہوتی رہتی ہے، کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی طَور پر لوگ نیکیاں کرتے ہی رہتے ہیں، اگرچہ ان کی تعداد کم ہے، البتہ! ایک تعداد ہے مگر یہ جو عِبادت ہے یعنی غور و فِکْر کرنے والی نیکی، اس کی طرف عموماً تَوَجّہ نہیں ہوتی۔ حالانکہ یہ بہت بڑی عبادت ہے۔ صحابیِ رسول، حضرت اَبُو دَرْدَا رَضِیَ اللہ عنہمافرماتے ہیں: (اللہ پاک کی مخلوقات میں)لمحہ بھر غور وفکر کرنا پوری رات (نفل) عبادت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami