Share this link via
Personality Websites!
479413
9517
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! یہ عقلمندوں کی نشانیاں ہیں: (1):عقلمند لوگ کھڑے، بیٹھے اور بستروں پر لیٹے ہر حال میں اللہ پاک کا ذکر کرتے ہیں۔ مولیٰ کریم کی یاد ہر وقت ان کے دلوں پر چھائی رہتی ہے (2):عقلمند لوگ کائنات میں غوروفکر کرتے ہیں، آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور کائنات کے دیگر عجائبات میں غور کرتے ہیں اور ان کا مقصد اللہ پاک کی عظمت و قدرت کا زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنا ہے (3):کائنات میں غور وفکر کے بعد اللہ پاک کی عظمت ان پر ظاہِر ہوتی ہے اور ان کے دل اللہ پاک کی عظمت کے سامنے جھک جاتے ہیں اور ان کی زبانیں اللہ پاک کی عظمت کے ترانے پڑھتی ہیں (4):اللہ پاک کی بارگاہ میں دوزخ کے عذاب سے پناہ مانگتے ہیں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیسی پیاری پیاری نشانیاں ہیں۔ عقلمند وہ ہوتا ہے جو اللہ پاک کا ذِکْر کیا کرتا ہے۔ حضرت سری سَقَطی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت جُرْجَانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے پا س سَتُّو دیکھے، وہ سَتُّو کھا کر ہی بھوک مٹا لیتے تھے۔ میں نے کہا: آپ کھانا اور دوسری چیزیں کیوں نہیں کھاتے ؟ فرمایا: میں نے (مثلاً؛ روٹی کے لقمے) چبانے اور یہ سَتُّو کھا کر گزارہ کرنے میں 90 تسبیحات کا فرق پایا ہے (یعنی بندہ روٹی کے لقمےمنہ میں ڈالے، انہیں چبائے تو اس پر جتنا ٹائم لگتا ہے، اتنی دَیْر میں بندہ 90 مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ پڑھ سکتا ہے) لہٰذا 40سال سے میں نے روٹی نہیں چبائی تا کہ چبانے کا وقت بچا کر تسبیح پڑھنے میں لگا سکوں۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami